مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

کوئٹہ(باغی ٹی وی) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک روزہ...

گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا...

بولان حملہ اور ڈیجیٹل دہشت گردی ،تحریر :ملک سلمان

بولان کے علاقے مشکاف ٹنل ڈھاڈر کے قریب امن...

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

کراچی : مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سے مسلم لیگ نون لائیرز فورم کے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور کے کے جاوید خان کی قیادت میں آنے والے 30 سے زائد وکلاء رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، پیپلز لائیرز فورم سندھ کے جنرل سیکرٹری ارشد نقوی، کراچی لائیرز فورم کے صدر ایڈووکیٹ قاضی بشیر، و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔شمولیت کرنے والوں میں مسلم لیگ نون لائیرز فورم سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالصادق تنولی، ایس ایم خالد اظہر، مسلم لیگ نون لیڈر ونگ لائیرز فورم کراچی کی جوائنٹ سیکرٹری حسن بانو اور دیگر شامل تھے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی صاحب نے کہا کہ ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ایک انتہائی پڑھی لکھی اور عوام کا دکھ درد سمجھنے والی وکلاء برادری کی بڑی تعداد پیپلزپارٹی میں شامل ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی پر جس طریقے سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں یہ ان کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے۔ میں آپ تمام کو نہ صرف پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں بلکہ امید دلاتا ہوں کہ آپ کا فیصلہ آپ کے لئے درست ثابت ہوگا۔

وقار مہدی نے کہا کہ وکلاء برادری نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور انشاءاللہ آنے والے بار کے انتخابات ہوں، بلدیاتی یا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت میں سامنے آئے گی۔

ارشد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کی نیچے تک کی سطح کو مکمل اختیارات دئیے ہوئے ہیں کیونکہ ہماری عوامی پارٹی ہے اور ہم غریبوں، محنت کشوں اور ہر سطح کے لوگوں کی پارٹی ہیں۔

ایڈوکیٹ قاضی بشیر نے کہا کہ میں اپنی وکلاء برادری کو اپنی اور پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔