راوالپنڈی :بھارت کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کو جوان دل مجاہد ، میجرطفیل محمدشہید کاآج 61 واں یوم شہادت ہے ، میجر طفیل نےوطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج اس وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے سپوتوں کا یوم شہادت بڑے اہتمام سے مناتی ہے۔ان کامزاربورے والا کےنواحی گاؤں طفیل آبادمیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجرطفیل محمدشہید 22 جولائی1914 میں مشرقی پنجاب کےشہرہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1943 میں پنجاب ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔1947ء میں جب وہ میجر کے عہدےپرپہنچے تو اپنےخاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔ اگست 1958 میں انہیں لکشمی پورمیں مورچہ زن بھارتی دستوں کا صفایاکرنے کا کام سونپاگیا۔
بھارت کے لڑائی کے دوران میجر طفیل نے7اگست 1958ء کودشمن کے انتہائی قریب پہنچ کر حملے کرتے رہے ، ایک حملے میں میجر طفیل نے چوکی پرصرف15گزکےفاصلے حملہ کیا۔دشمن کی جوابی فائرنگ سےمیجرطفیل شدید زخمی ہوگئےلیکن انھوں نے اپنا مشن پورا کیا اور دشمن کے مورچے کا صفایاکیا۔میجر طفیل محمدشہید کی لازوال قربانی کےاعتراف میں انہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدرسے نوازاگیا۔ میجر طفیل محمدکو فاتح لکشمی پور بھی کہا جاتا ہے

Shares: