قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا قصبے میں غیر قانونی تعمیرات کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں کے متعدد مکانات گرا دئیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ تعمیرات بغیر اجازت کے اسرائیل کے زیرکنٹرول علاقے میں کی جا رہی تھیں۔
اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیت جالا کے ساتھ واقع بیت عونہ پر ہلہ بولا زیر تعمیر مکان کی بنیادیں گرا دیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج جب چاہے پوری کی پوری فلسطینی بستی مسمار کر دیتی ہے۔ العراقیب نامی بستی کو اسرائیلی فوجی 149بار مسمار کر چکے ہیں

Shares: