لاہور:صحافت میں عقیدہ ختم نبوت کے ترجمان :سینئر صحافی مبشرلقمان:علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کے خصوصی مہمان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر صحافی ، معروف تجزیہ نگار اور ختم نبوت ﷺ کی تحریک کے صحافت کے میدان میں ترجمان کی حیثیت سے جانے والی معروف شخصیت مبشرلقمان نے آج تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تقریب میں شرکت کی

معتبر ذرائع کے مطابق سنیئر تجزیہ نگار معروف صحافی مبشرلقمان جب علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تولبیک شوریٰ کی قیادت نے ان کا بھرپوراستقبال کیا اوران کی آمد کوان کوخوش آمدید بھی کہا

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کی غرض سے جب مبشرلقمان یتیم خانہ لاہورمیں جاری عرس کی تقریب میں‌ شرکت کے لیے وہاں پہنچے توعلامہ خادم حسین رضوی کے چھوٹے صاحبزادے انس رضوی نے مبشرلقمان کی آمد کوسعادت قراردیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی

 

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، ہزاروں شرکاء یتیم خانہ چوک پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر قرآن خوانی کی گئی،

ذرائع کے مطابق آج عرس کی تقریب سے مختلف علماء کرام خطاب کریں گے، حافظ سعد رضوی کا بھی خطاب متوقع ہے شیڈول کے مطابق آج دوسری نشست عشاء کی نماز کے فورا بعد شروع ہو گی اور ۱۱ بجے تک جاری رہے گی ۔

 

 

دوسری نشست میں مفتی منیب الرحمن ، علامہ اجمل رضا قادری ، اوریا مقبول جان سمیت ملک و بیرون ملک سے علماء و مشائخ صحافی و دانشور حضرات شرکت فرمائیں گے ۔ عرس میں ایک مرکزی سٹیج مین روڈ پر تیار کیا گیا ہے ،تحریک لبیک کے کارکنان ہی سیکورٹی پر مامور ہیں، شرکاء کو تلاشی بھی لی جا رہی ہے، عرس کے شرکاء منظم انداز میں موجود ہیں

یہ بھی یاد رہے کہ سنیئرصحافی پچھلے کئی سالوں سے ختم نبوت ﷺ اورحرمت رسول ﷺ کی تحریکوں کو اپنے پلیٹ فارم سے بڑے پرجوش انداز سے بیان کرتے ہوئے نظرآئے ہیں

 

خصوصا تحریک لبیک کے حرمت رسول ﷺ کے معاملے پرانہوں نے ہرقسم کے خطرات کی پرواہ کیے بغیرتحریک لیبک کے حرمت رسول ﷺ معاملے کوجس طرح پاکستانی حکمرانوں اور عالمی برادری کے سامنے بیان کیا ہے یہ کسی خطرے سے خالی نہیں تھا لیکن انہوں نے تمام تر دنیاوی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس وقت تحریک لبیک کے اس مشن کا ساتھ دیا جب تحریک لبیک کا ہرکوئی ساتھ چھوڑ گیا، یہی وجہ سے کہ آج علامہ خادم حسین رضوی کے سالانہ عرس میں ان کوخصوصی مہمان کی حیچیت سے مدعو کیا گیا ہے

Shares: