سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ سمیت مختلف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات‘ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے وزیر اعلیٰ کو حلقہ این اے 91 اور ضلع سرگودھا کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا‘ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے حلقہ این اے 91 میں جاری ترقیاتی سکیموں کے مکمل فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مکمل فنڈز کی فراہمی سے ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت پر مکمل ہو سکیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مہنگائی کنٹرول کرنے اور بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دئیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے ہرضلع میں یکساں ترقی کا نیا باب رقم ہوگا‘وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے او رہم یہ حق واپس کررہے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

سرگودھا : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقہ این اے 91 MNA عامر سلطان چیمہ کی ملاقات ۔
Shares: