رسیوں میں جکڑی سینکڑوں سال پرانی ممی دریافت

0
91

پیرو کے دارالحکومت لیما سے سینکڑوں سال پرانی رسیوں میں جکڑی ممی دریافت کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سان مارکوس کے ماہرین نے لیما سے 25 کلو میٹر دور کاہا مورکیلا سے ممی کو دریافت کیا ہے جو رسیوں میں جکڑی ہوئی ہے۔

3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

ملنے والے ممی نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرہ ڈھانپ رکھا ہے اور اسے اکڑوں بٹھایا گیا تھا ماہرین کا کہنا ہے کہ رسیوں میں جکڑنا اور اکڑوں بٹھانا مردے کی بےحرمتی یا تشدد نہیں بلکہ اس وقت دفنانے کا یہی طریقہ تھا اور اس وقت کی تہذیب میں عام تھا۔

محتاط اندازے کے مطابق دریافت ہونے والی ممی 8 سو سے 12 سو سال پرانی ہے اور یہ ہسپانوی عہد سے پہلے کا دور تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والی ممی کسی 25 سے 30 سال کے نوجوان کی لاش ہے اور یہ اسی علاقے کی پہاڑوں میں رہتا تھا۔

واضح رہے کہ ماہرین نے رواں سال اکتوبر میں یہاں دوبارہ کھدائی شروع کی تھی جس کے بعد یہاں سے کئی اہم اشیا برآمد ہوئیں اور ممی بھی اسی دوران دریافت ہوئی۔ جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اتنے کامیاب ہوں گے۔

دنیا کی پہلی حنوط شدہ حاملہ مصری ممی دریافت

خیال رہے کہ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں 78 ہزار سال پرانی 3 سالہ بچے کی قبر دریافت کی تھی یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ کے حوالے سے مشہور مقام ’پنجہ یا سعیدی‘ میں ایک غار کے دہانے پر ملی ماہرین نے ریڈیو کاربن تاریخ نگاری اور دیگر تکنیکوں کے استعمال سے اس قبر کے زمانے اور بچے کی عمر کے بارے میں تو اندازہ لگا لیا گیا ہے لیکن بچے کی ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ ان سے یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ لڑکا تھا یا لڑکی۔

عام پودا جیٹروفاکرکاس میں دریافت مرکب کینسر کیخلاف لڑائی میں نیا ہتھیار

Leave a reply