کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم سمیت پورے پاکستان کو سندھی کلچر ڈے مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی قدیم ثقافت ہے ، سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، اس دن کو ہم سندھی جوش جزبے کے ساتھ پوری دنیا میں مناتے ہیں ، ہر طرف امن کا پیغام اور سندھی کلچر کی بہار ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز اور فخر ہے ، ثقافتی دن کو منا کر پوری دنیا کو امن کا درس دیا جاتا ہے ، سندھ صوفیوں کی زمین ہے۔








