لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اہم ہے اور ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اسی طرح تمام کوچز ہونے چاہیئیں ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی تاہم اب ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جو کھلاڑی موجود ہے وہ پی سی ایل کھیل چکے ہیں تاہم ہماری ٹیم محنت کر رہی ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے3 اہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسیریز سے باہرکردیا گیا
واضح رہے کہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
Chase, Cottrell and Mayers unavailable for T20I Series in Pakistan after COVID-19 positive tests | Read More: https://t.co/bYHZ27FrrL
— Windies Cricket (@windiescricket) December 11, 2021
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی نہیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باوجود اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے سے تیاریاں متاثر ہوں گی۔
چاروں افراد ویسٹ انڈیز کے باقی اسکواڈ سے الگ تھلگ رہیں گے اور اب ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کی دیکھ بھال اور نگرانی میں ہیں۔ وہ دس (10) دن تک قرنطینہ میں رہیں گے اور جب تک کہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتا-
غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔








