بھارتی سفیر کاآج واہگہ کے راستے واپس جانے کا امکان ہے
پاکستان کی طرف سے ملک بدری کے حکم کے بعد پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی آج براستہ واہگہ بھارت روانگی کا امکان ہے، بھارتی ہائی کمشنر کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے اس قدام پر بھارت نے دفاعی پوزیشن اختیار کر لی ہے.
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔