اب گھر بیٹھ کرحجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن ،حر مین شریفین انتظامیہ

سعودی عرب میں حر مین شریفین انتظامیہ نےحجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کاافتتاح کر دیا۔

باغی ٹی وی : عر ب میڈیا کے مطابق اب گھر بیٹھ کر ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے حجر اسود کو دیکھنا، محسوس کرنا اور بوسہ دینا ممکن ہوگا وی آر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجربات کی مدد سے اب حجر اسود کو نہ صرف ورچوئلی دیکھا جا سکے گا بلکہ بوسہ دینے اور محسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1470378035551612928?s=20
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ آنکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود کو دیکھنے والے خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں ہم چاہتےہیں زیادہ سے زیادہ لوگ حجر اسود کو چھونے اور دیکھنے کا خواب پورا کر سکیں۔
https://twitter.com/hsharifain/status/1470395013813215232?s=20
ان کا کہنا تھا کہ یہ فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کیا جائے گا کہ اس پر حقیقت کا گمان ہو حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے اعلی نگراں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے مسجد حرام میں سعودی ہلال احمر کے منصوبوں کے افتتاح میں شرکت کی۔ ان میں حرکت قلب کو دوبارہ جاری کرنے کے لیے استعمال ہونے والا Cardiopulmonary resuscitation equipment شامل ہے۔

شیخ السدیس نے مسجد حرام میں آنے والوں کے واسطے طبی خدمات سے متعلق مختلف نوعیت کے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے مملکت کی دانش مند قیادت کی امنگوں کی تکمیل کے سلسلے میں جدید ترین ٹکنالوجی وسائل کے استعمال کو خوش آئند قرار دیا۔

مذکورہ آلے کو استعمال کرنے کے لیے مسجد حرام میں متعلقہ اہل کاروں کے علاوہ معاشرے کے افراد کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ آلہ صوتی ہدایات یا اسکرین پر ظاہر ہونے والی ڈیجیٹل ہدایات کے ذریعے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.