عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

0
97

عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی دماغی نس پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق عابد فاروق پچھلے کچھ دنوں سے برین ہیمرج کے باعث انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دوران علاج چل بسے-

فوٹو : فیس بک
11 دسمبر کو سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ان کے اہلخانہ کی جانب سے مرحوم کے سب دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی-

پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار ہیں جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اورنجی ٹی وی چینل کے معروف ٹاک شو خبرناک کے ساتھ کافی عرصی منسلک رہے بعد ازاں معروف صحافی میزبان و تجزیہ نگار آفتاب اقبال کے شو "خبردار” کا حصہ بن گئے-

انہوں نے باغی ٹی وی کے شو ” نیور مائنڈ ” میں بھی شرکت کی اور اپنے نام "پروفیسر باغی ” کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ نام معروف صحافی آفتاب اقبال نے دیا تھا جس کے بعد وہ اس نام سے مشہور ہو گئے-

معروف کالم نگار کی وفات پر معروف اینکر پرسن و سینئیر صحافی مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکار عابد فاروق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عابد فاروق مرحوم ورسٹائل اداکار تھے۔عابد فاروق نے بہترین پرفارمنس کی بدولت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی۔

Leave a reply