خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع

0
139

خانیوال: خانیوال پی پی206: ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ،کس کی ہوگی جیت؟ ووٹوں کی گنتی شروع ،اطلاعات کے مطابق خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ہرجماعت جیت کا دعویٰ کررہی ہے مگرجیتے گا وہی جس کے ووٹ ہوں گے زیادہ

یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

ضمنی الیکشن کے لئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر تمام پولنگ اسٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن 45 پر لیگی کارکن اور تحریک لبیک کے کارکنان میں جھگڑا ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا اور ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کی، پولیس اور رینجر کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھایا جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے ووٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

Leave a reply