برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں

0
38

لندن :برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:برطانوی حکومت نے لاک ڈاون لگانے کا اشارہ دے دیا ہے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ہرآنے والا لمحہ بڑا خطرناک ثابت ہورہا ہے اورلندن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ برطانیہ میں نئے خطرناک ویئرنٹ جسے اومی کرون کا نام دیا گیا ہے کے سبب مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ،

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے لاک ڈاون لگانے کے حوالے سے مشاورت کوحتمی شکل دے دی ہے ، ادھراطلاعات ہیں‌کہ لندن اوردیگرعلاقوں میں ہو کا عالم ہے اورہرطرف سناٹا چھاگیا ہے،

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پبلک مقامات ، ریل گاڑیاں اوردیگرٹرانسپورٹ سروس بھی اس نئے ویرینٹ کا شکارہوگئی ہے اورلوگوں نے سفرکرنا بھی چھوڑ دیا ہے ، کیفے اورریسٹورینٹس پرلوگ جانے سے ڈرتے ہیں ادھرویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے اورلوگ لائنوں میں لگ کرویکسین لگوا رہے ہیں‌

ادھر چند روز قبل اومی کرون کیے حملوں سے بچنے کےلیے برطانوی وزیرصحت نے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ پابندیاں نافذ کرنے کا عندیہ دیا تھا ، جبکہ دوسری طرف برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن (Boris Johnson) نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے فی الحال مزید پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے، لیکن انہوں نے کرسمس سے قبل اس طرح کے اقدامات کے نفاذ کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا تھا

برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ اب انگلینڈ کے تمام خطوں میں کورونا وائرس کے اومی کرون (Omicron) ویرینٹ کی کمیونٹی ٹرانسمیشن ہوچکی ہے۔ لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا اس سے متاثر ہونے والے جلد صحت یاب ہوجائیں گے یا انھیں شدید خطرہ لاحق ہوگا۔

وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے سخت قوانین متعارف کروانے کا دفاع کرتے ہوئے ساجد جاوید نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت ہمیشہ مستعد ہے۔ ہمارے سائنسدانوں نے اس قسم کا اندازہ لگایا، جس کی رپورٹ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن (Boris Johnson) نےپچھلے ہفتے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے فی الحال مزید پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے، لیکن انہوں نے کرسمس سے قبل اس طرح کے اقدامات کے نفاذ کو مسترد کرنے سے انکار کر دیا۔لیکن اب یہ اطلاعات ہیں کہ بورس جانسن نے لاک ڈاون کی حکمت عملی کا اپنانے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی یاد رہے کہ چند دن پہلے بورس جانسن سخت پابندیوں کو نافذ کرنے سے ہچکچا رہے تھےلیکن اس عزم کے تھوڑی دیربعد ہی اپنے فیصلے پر قائم نہ رہے اور نئی پابندیاں‌عائد کردیں جنہں پلان بی کا نام دیا گیا اور اب یہ خطرہ محسوس کیا ہے کہ اگرلاک ڈاون نہ لگایا گیا تو برطانیہ میں صورت حال بے قابو ہوجائے گی

Leave a reply