پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں کیا ۔
بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، کیوں کیں ؟ جانیئے اس خبر میں
شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر میں سے آرٹیکل 370ہٹانے کے بھارتی فیصلہ کو سفاکانہ، ظالمانہ ،مجرمانہ،غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کے بعد سمجھوتا ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج سے سمجھوتاایکسپریس کی بوگیاں عید کی چھٹیوں پر دیگر ٹرینوں میں لگائی جائیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف شملہ معاہدے اور کشمیر سے متعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کیا بلکہ لائن آف کنٹرول کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوجائے گی۔

Shares: