سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں شہری کواغواء کرکے تاوان وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پراغواء کی واردات میں ملوث دونوں اہلکاروں کاشف اور ظفر کو محکمہ سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ دنوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ انکے قول و فعل کی وجہ سے پوری فورس کی تنقید کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

سرگودھا : آٸی جی پنجاب پولیس کا اغوا میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ۔
Shares: