حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دارآصف زرداری ہیں: مفتاح اسماعیل نے پیپلرپارٹی پرحملہ کردیا

0
53

حیدرآباد:حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں: مفتاح اسماعیل نے حقیقت بتادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں ، ان کو جواب دینا چاہئے

پی پی دور حکومت پرتنقید کرتے ہوئے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا خرچ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں ، خان صاحب نے کبھی زندگی میں پیسے نہیں کمائے تو اتنے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں۔

مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ سندھ 65فیصد گیس پیدا کرتا ہے ، یہاں کے لوگوں کے پاس گیس نہیں ہے۔ سندھ کو اگر وسائل مل جائیں تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں ، ان کو جواب دینا چاہئے ، ان کے دور حکومت میں سندھ میں نہ تو کارخانے لگے نہ ہی کاروبار کے مواقع فراہم کئے گئے، بیروزگاری آسمان کو پہنچ گئی، سندھ حکومت تمام وسائل اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

ن لیگی رہنما مفتاح اسمٰعیل نے کہاکہ اب الیکشن آرہے ہیں تو ایم کیوایم بلدیات کی بات کررہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت بھی ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ، ان کے دور حکومت میں بجلی، گیس، تیل، کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوگیا۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہمارے دو رمیں سی پیک کے اندر کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی اگر بدعنوانی ہوتی تو ہمارے دور کی سی پیک کی فائل عمران خان کی ٹیبل پر پڑی ہے وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑتے۔

Leave a reply