بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل،عمران خان کے مدمقابل کون کون ہیں امیدوار؟

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ساس کو کامیابی ملی جب کہ بہو کو شکست ہو گئی۔

باغی ٹی وی : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئرمہمند کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کی امیدوار 65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو شکست دے دی ہےخیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی دنیا بی بی رشتے کے اعتبار سے ساس ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بی بی نے 402 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار لعل پری جانہ کو 401 ووٹ ملے جس کی وجہ سے وہ شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی آزاد امیدوار رابعہ بی بی جو رشتے کے اعتبار سے بہو ہیں، ویلج کونسل ترکزئی 2 میں شکست سے دوچار ہو گئی ہیں۔

رابعہ بی بی کو کل 56 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے آزاد امیدوار رابعہ بی بی کو جے یو آئی سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار نے شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔

بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار زبیر علی خان نے حکومتی امیدوار رضوان خان بنگش کو 11 ہزار کے واضح ووٹوں سے شکست دیدی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فاتح امیدوار نے 57306 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 46135 ووٹ ملے، اُدھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے 45 ہزار 12 ووٹ حاصل کیے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے

Comments are closed.