25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

0
52

محکمہ موسمیات نے 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کا52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : ہیڈ کوارٹر ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 1 تا 2ڈگری سینٹی گریڈ تا منفی 1 تامنفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جس سے سردی کا 52 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے-

محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی


مراسلے کے مطابق سائیبیریا سے آنے والی یہ سرد ہوائیں 28 تا 29 دسمبر 2021 کو تمام عام معمولات زندگی کاروبار نقل و حمل اور ماحول کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اسی دوران 26دسمبر کو صبح 8 بج کر 41 منٹ تا صبح 10 بج کر 41 منٹ تک مکمل سورج گرہن ہو گا اور بتدریج درجہ حرارت گرنے کا خدشہ ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے جس سے تمام افسران و اہل کاران کے متاثر ہونے کا امکان ہے-

مراسلے میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا کی بناء پر آپ اپنے زیر کمان افسران و اہلکاران کو تاکید کریں کہ ان آمد و موسمی حالات سے بچنے کے لیے مناسب گرم لباس پہنیں اور گھر سےبلا ضرورت باہر نہ نکلیں اس سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہونگے اور تمام اہل خانہ خصوصاً چھوٹے بچے سردی / موسمی تبدیلی سے لاحق ہونے والے امراض مثلاً نمونیہ وغیرہ سے محفوظ رہ سکیں-

اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسں کا شکار ہو سکتے ہیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلا جائے اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے ان کی مدد ضرور کریں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں کمی جبکہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے-

24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اس دوران رات سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اگلے دوروز کے دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

Leave a reply