کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس کے بعد اس بار پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
عائشہ عمر کی بھارتی گانے پرڈانس کی وائرل ویڈٰیو پر تنقید،اداکارہ کا ردعمل
اس سال نوجوان اور پرانے فنکاروں کو ایک ساتھ لا کر شو کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،وی پی کوکا کولا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ سیزن پہلے سے مختلف ہو گا۔
صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری
انہوں نے کہا کہ شو کی اقدار ایک جیسی رہیں گی لیکن ہم نے اس بار اسے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے اس بار فنکاروں کی فہرست میں، عبداللّٰہ صدیقی، عابدہ پروین، علی سیٹھی، امیر بخش، اروج آفتاب، اسفر حسین، عاطف اسلم، بٹ برادرز، ایوا بی، فیصل کپاڈیا، فارس شفیع، حسن رحیم، جسٹن بیبیس، کیفی خلیل، قراقرم، لاہور جاز اینسیمبل، میشا شفیع، مومنہ مستحسن، نصیبو لال، قرۃالعین بلوچ، شیگل سوچ، طلال قریشی، طلحہ انجم، وہاب بگٹی، ینگ اسٹنرز اور زین ذوہیب قوالز کے نام شامل ہیں۔
سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان
افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور میشا شفیع سمیت کئی گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محفوظ کیا-