لاہور:کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری:نولکھا چرچ میں تقریب کے خصوصی مہمان:اقلیتوں کے ترجمان:مبشرلقمان ،اطلاعات کے مطابق جیسے جیسے کرسمس کا دن قریب آتے جارہا ہے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پاکستان کی کرسچئن کمونیٹی اس دن کوبڑے جوش و جزبے سے منانے میں مصروف ہوگئے ہیں
x
اسی سلسلے میں آج ایک اہم تقریب کا آغاز لاہور کے مشہور نولکھا چرچ میں ہوا جہاں سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیات کی آمد کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں اقلیتوں کے ترجمان معروف صحافی مبشرلقمان کو بھی دعوت دی گئی ، اس دعوت پرسنیئر صحافی نے اس تقریب میں شامل ہوکر پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے کرسچئن کمونٹی کی حوصلہ افزائی کی
یہ بھی یاد رہے کہ ابھی کرسمس ڈے میں 4 دن باقی ہیں پورے ملک میں پچھلے کئی دنون سے مسیحی برادری کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، گرجا گھروں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجارہےہیں، کرسمس ٹری بھی جگمگ کرنے لگے، تقریبات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
گرجا گھروں میں کرسمس کے گیت گائے گئے، پاسٹرز اور بشپس نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ کرسمس تقریبات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے، مسیحیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی گئی، پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے دن بھر الرٹ رہے گی ۔
لاہور نولکھا چرچ میں کرسمس کے حوالے سے پروگرام جاری آزاد تھا آزان شروع ہوتے ہی پروگرام کو آزان کے احترام میں روک دیا گیا مذہبی رواداری کی ایک مثال ہے#HappyChristmas #Christmas2021 pic.twitter.com/E2cYJjiKis
— Faaiz Chughtai (@FaaizChughtai) December 21, 2021
ادھر آج نولکھا چرچ میں اس وقت ایک بہت اچھا منظردیکھنے میں آیا جب لاہور نولکھا چرچ میں کرسمس کے حوالے سے پروگرام جاری آزاد تھا آذان شروع ہوتے ہی پروگرام کو آذان کے احترام میں روک دیا گیا مذہبی رواداری کی ایک مثال ہے