راولپنڈی:شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، یوسی وائس چئیرمین جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ پیر ودہائی کے علاقے ضیاء الحق کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی 9 کا وائس چئیرمین جاں بحق ہوگیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ضیاء الحق کالونی میں ظہور کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی گئی ایک گولی یونین کونسل کے وائس چئیرمین محمد نعیم خان کو لگی جس کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کردیا ہے-

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ساجد کیانی نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی کو معطل کرکے تبدیل کردیا، سی پی او نے ایس پی راول ڈویژن کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب پشاور میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول میں فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر اسکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے اسکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پختون ہیرو عجب آفریدی کا مجسمہ توڑدیا گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ اسکول پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جب کہ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ادھرکراچی میں گلستان جوہر میں سالے نے جھگڑے کے دوران بہنوئی کو گولی مار کر ہلاک کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔

کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد

گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑا ہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی مقتول دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس پر ان کے درمیان رنجشیں تھیں اور اسی سلسلے میں وہ لوگ گھر پر بات کررہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے ۔

بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

Comments are closed.