نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ‘پرالے ‘ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی :کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ اگلے چند دنوں میں، ڈی آر ڈی او کی جانب سے جدید ترین میزائلوں کی کئی اور بیلسٹک اور کروز سیریز کا تجربہ کرنے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو ملک میں بنائے گئے سطح سے سطح پر مار کرنے والے ‘پرالے ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے-


رپورٹ کے مطابق پرالے کو اڈیشہ کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر صبح 10:30 بجے کے قریب لانچ کیا گیا اور اس نے اپنے تمام اہداف کو پورا کیا تجربے کے دوران میزائل کے تمام سسٹمز نے کامیابی سے کام کیا اور بالکل درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا۔


نئی ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل کو موبائل لانچر سے لانچ کیا جا سکتا ہے اور یہ 150 سے 500 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


اے این آئی کے مطابق جدید میزائل کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرسیپٹر میزائلوں کو شکست دے سکے۔


اس سے قبل رواں ماہ 18 دسمبر کو بھی بھارت نے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا تھا اگنی پرائم میزائل کا تجربہ اڑیسہ میں کیاگیااگنی پرائم میزائل اگنی سیریزکا ایک نئی نسل کاجدید میزائل ہےاگنی پی میزائل1000کلومیڑسے لے کر2000کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے اگنی پرائم میزائل کا دوسرا تجربہ تھا اگنی پرائم میزائل کا وزن اگنی3 میزائل سے50فیصد کم ہے یہ میزائل سطح سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے۔جوہری صلاحیت کے حامل اس میزائل کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنگی جنون کا شکار بھارت ہتھیاروں کی مسلسل خریداری اورمیزائل تجربات کی وجہ سے خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اگنی پرائم میزائل کا تجربہ

Shares: