کراچی : کراچی میں اومی کرون کے 6 کیسزسامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون(کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

کراچی سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون)کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے ، 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے آنے والی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں جن کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی اب جینوم سیکوئنسنگ کی گئی تھی جس کے نتائج میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے۔

ادھردنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد277,543,285ہو چکی ہے

جبکہ ہمسائیہ ملک بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وبا کی تیسری لہر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ برس فروری تک کرونا وائرس کی تیسری لہر آ سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے گئی جب کہ بدھ کو کرونا کے 6317 کیسز سامنے آئے تھے ۔ وبا سے 24 گھنٹوں کے دوران 318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار سے زائد ہے۔

رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت دہلی میں سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے۔ دیگرریاستوں میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آرہے ہیں

Shares: