اساتذہ اورتعلیمی اداروں کی بہتری بلدیاتی نظام سے مشروط کرنا قبول نہیں : مریم نواز

0
47

لاہور:اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحت لانا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز نے بلدیاتی نظام کے خلاف پہلا ردعمل دے دے ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ملک میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے مقامی افراد کی شمولیت کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی نظام میں لانے کی مخالفت کرتی ہوں

مریم نواز نے کہاکہ وہ اس نظام کو نہیں مانتی جس میں اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرکے ان کی مانیٹرنگ وہاں کی مقامی آبادی کوکرنے کا حق دے ، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اساتذہ کوکسی نظام کے تحت لائیں

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

یاد رہےکہ اس نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو حق دیا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے تعاون سے وہاں کے سکول کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہوں ، اس نظام کے تحت سکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین کو بھی اب براہ راست یہ حق ہوگا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کی بہتری کے لیے متحرک ہوسکیں‌

 

دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین نے مریم نواز کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی بتائیں پھر کیا آسمان سے کوئی مخلوق آئے گی جو مقامی لوگوں کو اس حق سے محروم کرکے سکولوں اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کریں گے

 

بعض نے یہ کہاہے کہ جو حق مقامی لوگوں اور مقامی اداروں کو اپنے بچوں کے سکول اور ان کے تعلیمی اداروں کی بہتری کا ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں پہنچتا ، لٰہذا مریم نواز عمران خان کی دشمنی میں تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ نہ کریں

Leave a reply