قصور
اہلیان دیہہ انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ و گردونواح دیہات کے لوگوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور سڑکیں مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ،موضع مان کے گرائے جانے والے گھروں کو تعمیر کرکے واپس کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں مشہور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ و گردونواح کے دیہاتیوں نے سڑکوں کی خستہ حالی،مہنگائی بے روزگاری اور بجلی کی بندش پر گورنمنٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جبکہ عوام دوست اتحاد تحصیل قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے کہا کہ سردی کے موسم میں حکومتی اہلکاروں نے ظلم کی انتہاہ کر دی ہے
گنڈہ سنگھ تا مان روڈ بلکل تباہ ہو چکا ہے اور موضع مان کے غریب لوگوں کے گھروں کو گرا کر حکومت نے انسانوں اور جانوروں کو بے گھر کر دیا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے

مان گاؤں میں لوگوں کے گھر گرانے پر لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں ایسی تبدیلی نہیں چاہیے جس میں غریبوں کے گھروں کو ہی گرا دیا جائے موضع مان کے بے گھر ہونے والے دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم قیام پاکستان سے ہی اس جگہ پر رہ رہے ہیں لہذہ ہمارے گھر واپس کیے جائیں

Shares: