بھارتی روپیہ ایشیاکی بدترین کرنسی:مگر”بھارتی” نوازمیڈیا”حقائق چھپانےلگا:عالمی ادارے بول اُٹھے

0
35

اسلام آباد :بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی قرار:مگر”بھارتی” نوازمیڈیا” حقائق چھپانےلگا،اطلاعات کے مطابق نیویارک میں قائم بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کاکہناہے کہ بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی،موجودہ سہ ماہی میں اسکی قدر میں1.9 فیصد کی کم ہوئی ہے اور بھارتی روپے پر عدم اعتمادکے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے 4 ارب 20کروڑڈالر زنکال لیے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بین الاقوامی جریدے بلوم برگ اور دیگر بین الاقوامی میڈیانے بھارتی روپے کو ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیا ہے ، بھارتی روپے پر عدم اعتماد کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرسے زائد نکال لئے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق موجودہ سہ ماہی میں بھارتی روپے کی قدر 1.9 فیصد کم ہوئی ہے اور مارچ2022 کے آخر تک بھارتی روپیہ ایک ڈالر کے مقابلے میں 76.50 روپے تک جاسکتا ہے لیکن ایک اور مالیاتی امور کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ مارچ2022کے آخر تک بھارتی روپیہ مزید گر کر 78روپے فی ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔ جو اپریل 2020 میں 76.90کے ریکارڈ کے مقابلے میں کم ترین سطح ہوگی ۔ بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا یہ سلسلہ چار سال سے جاری ہے اور موجودہ سال میں مجموعی طورپر اس کی قدر 4فیصد کم ہوئی ہے ۔

ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی روپے پر سرمایہ کاروں کے عدم اعتماد کے باعث غیرملکی فنڈز نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 4.2ارب ڈالر کا سرمایہ بھی نکال لیا ہے۔ جو دیگر علاقائی مارکیٹوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ بھارتی بانڈز سے بھی سرمایہ کاروں نے تقریبا59 کروڑ ڈالر نکالے ہیں۔ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بڑھتے ہوئے تجاری خسارے اور مالیاتی پالیسی سے انحراف کو بھارتی روپے کی بدترین کارکردگی کی وجہ قرار دیا ہے۔بھارتی تجارتی خسارہ اس وقت 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہے۔

واضح رہے کہ روپے میں گراوٹ ریزرو بینک آف انڈیا کے لیے دو دھاری تلوار ہے، کیوںکہ انڈیا میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہی ہے اس صورت میں مرکزی بینک کے لیے شرح سود کا کم رکھنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں جب سے کورونا وائرس آیا ہے معاشی تباہی جاری ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی اب قرض کی دلدلوں کے نیچے پھنس رہے ہیں کئی ملک تو اپنے بڑے بڑے ادارے بیچ کر ملکی نظام اور ملازمین کی تنخواہیں دے رہے ہیں

پاکستان کی کرنسی پر زوال پزیر ہے،ترکی جیسا ملک جو دعوے کیا کرتا ہے کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا لی ہے اب اس کی کرنسی لیرا "لیراں لیراں”ہوگیا ہے ، پاکستان میں غریبوں کے 12 ہزار حکومت دے رہی ہے امریکہ میں ایک ایک ہزار امریکی ڈالردے کرپریشان حال امریکیوں‌ کی مدد کی جارہی ہے ، ادھر یورپ اور مغغرب کے اکثر ممالک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے ، حالات بہت خراب ہیں ، بھارت کو چین کے خلاف کھڑا ہونے کی وجہ سے امریکہ اور نیٹوسمیت دیگر درجنوں ملک اس کی مدد کررہےہیں مگراب یہ وقت آگیا ہے کہ بھارت بھی اب دلدل میں پھنس چکا ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں تو اگربھارت کو مدد نہ کی گئی تو بھارت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا مگربھارتی نوازمیڈیا پاکستان کی خامیاں ، پاکستانی روپے کی بے قدری اور دیگر منفی پہلووں کو بیان کرنے پر کوشاں ہیں لیکن بھارت جو پاکستان کا ابدی دشمن ہے اس کی کمزوریوں اور معاشی تباہی کے متعلق پاکستانیوں‌ کو آگاہ نہین کررہا

Leave a reply