3 سال قیدکی سزا ، کسے اور کیوں ہوئی؟ خبر سے ہر طرف بے چینی پھیل گئی
دبئی : ابراج گروپ آف کمپنیز کے بانی کو عدالت نے سزا سنا دی. عدالت نے یہ سزا بانی عارف نقوی کو ایئر عربیہ کے مقدمے میں ان کی غیر موجودگی میں 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عارف نقوی کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عارف نقوی اپنی سزا پوری کریں گے یا نہیں کیونکہ وہ ان دنوں لندن میں ہیں اور اپنی ممکنہ طور پر امریکا حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ دبئی کے فنانشل سینٹر واچ ڈاگ نے سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے اور ان کے پیسے ناجائز طریقے سے استعمال کرنے کے الزام میں ابراج گروپ پر 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔