دبئی :بلاول بھٹو زرداری کو متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ظہرانے کی دعوت.اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو ظہرنے کی دعوت دی ہے ، یہ دعوت اصل میں سندھ حکومت اور عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کی ایک کڑی ہے ہے
یاد رہےکہ انہٰں حلات کے تناظر میں چند دن پہلے سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں پانی اور بجلی سمیت 6 اہم منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئےتھے ، دبئی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ کے زیر اہتمام سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہی خاندان کے سینئر رکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الرزیودی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین، ایم پی اے شرجیل انعام میمن نے بھی شرکت کی تھی ۔
اس موقع پر شرکا نے سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی کامیابی اور سندھ میں کاروبار کے بہترین مواقع کی دستیابی کے ساتھ ساتھ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، ٹیکنالوجی پارک، ایجوکیشن سٹی اور ہائیڈروجن پروڈکشن بیس کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ تقریب سے خطاب میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش دبئی ایکسپو 2020ء میں پاکستانی پویلین پاک امارات دوستی کا مظہر ہے، یہ پویلین نہایت شاندار ہے جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور معیشت کو ساری دنیا کے سامنے متعارف کرا رہا ہے۔ پاکستان اور امارات میں معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سندھ کانفرنس سے پاک امارات باہمی تجارت اور معاشی تعاون مزید پروان چڑھے گا۔ دنیا کی بدلتی صورتحال میں معاشی تعاون کی اب پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ سندھ نے ہیومن ڈیولپمنٹ اور کلچر کو پروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، سندھ کو بہت سے چیلنجز رہے مگر اب کراچی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہے۔ سندھ میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے ساتھ متعدد ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں اور سندھ میں بھی بہترین منافع کے موقع ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور پاکستان کاروبار کیلیے تیار ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی تعلقات رہے ہیں، میں یہیں پلا بڑھا ہوں اور میں نے یہاں کے رہنماؤں کے وژن نے اس ملک کے خوبصورت ساحلوں اور مقامات کو خطے کا مرکز بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت مشرق وسطیٰ میں کوئی جدت، کاروباری مواقعوں، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے تو وہ متحدہ عرب امارات ہے اور دبئی ایکسپو اس کی زندہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70کی دہائی میں متحدہ عرب امارات کے لوگ پاکستان کا دورہ کرتے تھے اور اب پاکستان کے عوام امارات کا دورہ کرتے ہیں، یہاں کام کرتے ہیں اور سرمایہ لگاتے ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سندھ انویسٹمنٹ کانفرنس میں جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ان کے ذریعے پانی، کھیل اور توانائی کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، جو ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا جو ہمیشہ سے ہمارے منشور کا حصہ رہا ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ہمارا طویل ٹریک ریکارڈ ہے، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے دریائے سندھ پر ایک بڑا پْل بنایا اور اور اب ہم اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دریائے سندھ پر نیا سب سے بڑا پْل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اب کاروباری برادری سندھ کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاری کرے، ہم اب بھی وفاق سے اپنے وسائل کا مناسب شیئر ملنے کے منتظر ہیں لہٰذا ہماری نگاہیں صوبے میں ترقی کیلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاروں کے منتظر ہیں اور 17 دسمبر کو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئےبھی ہوئے تھے ،
بلاول زرداری نے بتایا کہ کراچی میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے، کچرے سے توانائی بنانے، پاکستان بزنس کونسل سے اسٹارٹ اپس، چھوٹے کاروباروں اور انٹرپرائزوں کو فنڈ کی فراہمی، پاکستان اور سندھ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کیلیے ایک ون ونڈو آپریشن اور ای گورننس(جس سے ہمیں صوبے کے سرکاری محکموں میں شفافیت یقینی بنانے اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی) کے حوالے سے یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے








