کراچی :سندھ حکومت صرف اتنا ہی بتادےکہ 1150 ارب کہاں خرچ کرتے ہیں:ایم کیوایم نے پوچھ لیا ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سوال کیا کہ سندھ حکومت کو 1150 ارب روپے ملتے ہیں لیکن یہ کہاں خرچ کئے جارہے ہیں.
کراچی میں تاجر برادری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کو 900 ارب روپے وفاق سے اور 250 روپے کراچی سے سالانہ ملتے ہیں، یہ 1150 ارب روپے کہاں خرچ کئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایم کیوایم سے بات کی ہے، ہم انکے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے تین منٹ میں بل پاس کیا، ہم کہتے ہیں کوئی بھی بات کرنے سے پہلے یہ بل منسوخ کیا جائے، ہم تاجر برادری کی یہاں آمد پر انکے شکر گزار ہیں۔تاجر برادری نے کہا کہ میں سندھ حکومت کے نافذ کردہ قانون کو مسترد کرتا ہوں، میں مطالبہ کرتا ہوں کے میئر کو مکمل با اختیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پورے کراچی کی حالت بہت بری ہے، اگر یہ نہیں سنبھال سکتے تو کراچی کو الگ صوبہ بنا دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تو افسوس کرنے کو بھی دل نہیں کرتا، اب جہاد کرنے کا وقت ہے، اس شہر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اب ہم سب کو یکجا ہونا پڑے گا۔
تاجر برادری نے کہا کہ اظہار الحسن نے اعداد و شمار بتائے کہ کس طرح کراچی کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، میں تمام تاجر بھائیوں سے کہتا ہوں کہ سب اکٹھے ہوکر جدوجہد کریں۔