سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ٹریفک پولیس کی ناقص پالیسیوں کے باعث کمرشل لائسنس کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا گیا ہے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو ٹیسٹ ہو سکا ہے اور نہ ہی کمرشل لائسنس بن سکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ڈرائیورز کا روزگار بھی دائو پر لگا دیا گیا ہے ۔۔
ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ برانچ تجربہ گاہ بن گئی گئی ٹریفک پولیس کی طرف سے آئے روز نت نئی ناقص پالیسیوں کے باعث عام لائسنس کے ساتھ ساتھ کمرشل لائسنس کا حصول بھی انتہائی مشکل بنا دیا گیا جس کی وجہ سے ڈرائیونگ کے شعبہ سے منسلک ہزاروں افراد کا روزگاہ بھی خطرے میں پڑ چکا ہے نئی پالیسی کے مطابق کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے لیے پہلے موٹر سائیکل/ موٹرکار کا لائسنس بنوانا ضروری ہوگا موٹر سائیکل/موٹرکار کا لائسنس حاصل کرنے کے بعد دوسال کا عرصہ گزارنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اس کے بعد ہی کمرشل ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کے لیے امیدوار ٹیسٹ میں شمولیت کر سکے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ہیوی لوڈنگ گاڑیوں سے منسلک ہزاروں ڈرائیورز حضرات نے آئی جی پنجاب پولیس ،وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے عائد کردہ شرائط کو فی الفور ختم کیا جاٸے تاکہ کمرشل لائسنس حاصل کر کے اپنے بچوں کا ذریعہ معاش کمانے کے قابل ہوسکیں ۔