سرگودھا میں کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کیا ۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں پر شیڈول G کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے میڈیکل سٹوروں پر شیڈولGکا جو نفاذ کیا گیا ہے اس کے تحت ہمیں چند مخصوص ادویات رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کولیفائڈ پرسن ہیں اور حکومتی اداروں سے تعلیم مکمل کرکے میڈیکل سٹور بنائے ہوئے ہیں اب شیڈول کا نفاذ نسخہ کو مکمل کرنے میں آڑھے آرہا ہے ۔ حکومت بلا جواز میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو حراساں کر رہی ہے یہ اس سلسلہ بند کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم دھرنا بھی دینگے اور بھوک ہڑتال بھی کریں گے ۔ اس موقع پر کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر شیڈول Gکا نفاذ واپس نہ لیا تو اس اقدام سے 80ہزار کیمسٹ اور اسسٹنٹ فارماسسٹ کے خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے ۔

Shares: