نوازشریف کب پاکستان آئیں گے:رحمن ملک نے پشین گوئی کردی

0
37

سکھر :سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف فروری سے پہلے پاکستان واپس نہیں آئیںگے، حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ لوگ پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کا فیصلہ ریجیکٹ کرتے ہیں۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی ہے، ملک کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائے گا، مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ڈالر مزید بڑھے گا، ملک کے معاشی حالات خراب ہیں، منی بجٹ لانے کی کوشش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی کچھ ماہ مشکلات کے ہیں، طاقتور ممالک اگر غلامی کا طوق پہنانے میں کامیاب ہوگئےتو ملک اور ایٹمی اثاثے خطرے میں پڑ جائیں گے، امید ہے کہ حکمران ایسا نہیں کریں گے،ادھار حاصل کرنے کے لیے ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کے لیے پورا نیٹ ورک حرکت میں رہا،

رحمن ملک نے کہا کہ بیت اللہ محسود بھی محترمہ کے قتل میں ملوث تھا، ان کے قاتلوں کو سزا ہوئی،کچھ ملزمان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی، اکرام اللہ افغانستان میں ہے جس کے حوالے سے وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا،

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں رکھا گیا، حالات دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی وقت آسکتے ہیں، دیکھنا ہوگا کہ وہ ضمانت لے کر آتے ہیں، میرا ذاتی خیال ہے کہ وہ فروری سے پہلے نہیں آئیں گے۔

Leave a reply