سری نگر : بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سکو ہتھیانے کے بعد حالات مزید خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش اور مکمل سیکیورٹی لاک ڈاؤن پانچویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے چند نیوز ادارے اپنا سامان اٹھا کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بھارتی قابض افواج ہر طرف سڑکوں پر پیٹرولنگ کرتی نظر آرہی ہیں، دکانیں بند ہیں جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے علیحدہ کیا گیا اور وادی میں ایسی خاموشی تاری رہی کہ صرف سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سائرن کے علاوہ کوے کی کائیں کائیں ہی سنائی دیں۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال پیلٹ گن اور ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہونے والے اب تک 69 سے زائد افراد لائے جاچکے ہیں۔

اس وقت مقبوضہ وادی میں ہر طرف تاریکیاں ہی چھائی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ تمام فون سہولیات چھین لی گئی ہیں . حتی کہ لینڈ لائنز، موبائل فونز اور انٹرنیٹ، تمام کی بندش کا مطلب ہے کہ کشمیر خطے کے باہر کسی سے بات تک نہیں کرسکتا اور صرف مقامی کیبل ٹی وی اور ریڈیو کی معلومات پر انحصار کر رہا ہے۔

Shares: