واشنگٹن: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کے بعد امریکہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا درکھے کہ امریکہ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کا ہے. بھارت کشمریوں پر زیادتی کررہا ہے.

مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پر بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ یہ بیان داغ چکا ہےکہ بھارت نے امریکہ کو بتائے بغیر یہ قدم اٹھایا ہے.

Shares: