اقوام متحدہ نے شمالی شام میں ترکی اور امریکا کی طرف سے سیف زون کے قیام پر جزوی اتفاق کے بعد علاقے میں کسی گروپ کی طرف سے فوج کی مداخلت کے خطرناک نتائج پر خبردار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب گیر بیڈرسن نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان شمالی شام میں سیف زون کےقیام پر اتفاق کے بعد کسی قسم کی فوجی کارروائی خطرناک ہوگی اور اس کے نتیجے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
یو این ایچلی کی مشیرہ نجات رشدی نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مداخلت ایک نئے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے پیش نظر مقامی آبادی کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کا کوئی معقول انتظام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی شام کے باشندے پہلے ہی کئی قدرتی آفات جن میں خشک سالی اور سیلابوں کا سامنا کرچکے ہیں ایک نئی مشکل سے دوچارہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں ترکی کچھ امور پر تشویش پائی جاتی ہیں. ترکی شام کے اند ر ایسے گروپوں کا گلہ ہے جو ترک علاقوں میں علیحدگی کی تحریکوں کو سپورٹ کرتےہیں.