فلم "باجی” بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب
اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کیے۔
ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی اور میرا کی برسوں کی خواہش پورے ہونے پر بننے والی فلم ’’باجی‘‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی، تاہم فلم کو بین الاقوامی طور پر بھی خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔
اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورآمنہ الیاس جیسی معروف کاسٹ پر مشتمل فلم ’’باجی‘‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B009cByHPrm/?utm_source=ig_web_copy_link
میرا نے کہا کہ "باجی” فلم بنانے کی برسوں سے خواہش تھی. فلم پرثاقب ملک کے ساتھ پوری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے. فلم کی کامیابی پر بہت خوشی ہے.
فلم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداکار علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اداکار نیئر اعجاز کو بھی بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ علی کاظمی نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔
https://www.instagram.com/p/B0yYR6ABpb6/?utm_source=ig_web_copy_link