یمن میں حوثی باغیوں نے حجۃ گورنری میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جو کچھ ہی فاصلے پر اسی علاقے میں جا گرا۔
تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نےایک بیان میں کہا کہ بدھ کی شام حوثیوں نے حجۃ گورنری میں ایک مکان کی چھت سے بیلسٹک میزائل داغا کچھ ہی فاصلے پر اسی گورنری میں جا گرا۔
عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل المالکی نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حوثی ملیشیا نے آبادی کے اندر سے بیلسٹک میزائل داغنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ عالمی قانون کی رو سے آبادی کے اندر سے بیلسٹک میزائل چلانا سنگین جرم ہے۔ حوثی باغیوں نے 20 جون کو صنعاء کی ایمان یونیورسٹی کے اندر سے ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا۔