اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا
وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا
اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں 50 فیصد لوگ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں،جنوری کے اختتام تک 60 فیصد عوام کورونا ویکسین لگوالیں گے،راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن میں اضافہ کریں، جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، ویکسی نیشن اور ماسک کے استعمال سے اومی کرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہے،شادی ہال ، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال اوربازاروں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے،
این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ہسپتالوں اور میڈیکل اداروں کو امیکرون کے سلسلہ میں انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں امیکرون ویرئنٹ زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔تمام ٹیچنگ ہسپتال، میڈیکل ادارے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں، اٹینڈینٹس اور سٹاف کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ تمام ہسپتال، میڈیکل ادارے امیکرون کے بڑھتے کیسز کی روشنی میں ریمپ اپ پلان ترتیب دیں۔ ہسپتالوں میں ادویات، بیڈز، آکسیجن کی سپلائی یقینی بنائی جائے محکمہ صحت کی جاری کردہ کلینیکل مینجمنٹ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
لاہور میں مزید 31 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے. محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرون کیسز کی تعداد 242 ہو گئی، پنجاب میں اومی کرون کی مجموعی تعداد 250 ہوگئی،اومی کرون ویرینٹ سے بچاو احتیاط سے ہی ممکن ہے،
دوسری طرف پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کی طرف سے جاری اعداد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1293 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار985، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 614، پنجاب میں 4 لاکھ 46 ہزار 676، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار093، بلوچستان میں 33 ہزار 655، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 689 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 077 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا 5 ہزار 941، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 366 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔
فرانسیسی سائنسدانوں کے مطابق 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ آئی ایچ یو (B16402) سے اب تک کل 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس قدر خطرناک ہے