مزید دیکھیں

مقبول

یوکرین نے امریکی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ...

بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں

لاہور:بات سے کیسے بنتے ہیں بتنگڑ:خواجہ سعد رفیق کے گھرجہانگیرترین کی آمد،خواہشات دم توڑگئیں ،اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما اور عمران خان کے انتہائی معتمد ساتھی جنہیں دنیا جہانگیر خان ترین کے نام سے جانتی ہے ایک بار پھرسرخیوں اور شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں‌

اس حوالے سے معوم ہوا ہے کہ میڈیا پر کچھ ایسی خبریں چلائی گئیں کہ جن سے یہ تاثردیا گیا کہ شاید کہ جہانگیرترین عمران خان کو چھوڑ کرن لیگ کے قریب ہورہے ہیں ، ان خواہشات پر نکلنے والا دم اور امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سعدرفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی۔ لیکن اس کو پی ٹی آئی سے ناراضگی یا دوری نہ سمجھیں

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی ، جس نے صحافیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی اس پر حیران دکھائی دیئے ۔

شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے ؟ جس پر تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی جانب جاسکتا ہے ، ؛لیکن میرا ایئرپورٹ وہی ہے جو پی ٹی آئی کا ایئرپورٹ ہے ،

جہانگیرترین نے اس ملاقات کو غیرسیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی ۔

شادی کی تقریب میں ن لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر اسمبلی ایاز صادق بھی شریک تھے ، انہوں نے مسکرا کر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جہانگیر ترین سے وجہ پوچھیں وہ ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر مسکراتے رہے ہیں ۔ ‘‘ ایاز صادق نے بات کو آگے بڑھایا اور خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ہو ں یا کوئی اور ، پی ٹی آئی کا رہنما عمران خان کے علاوہ سب مسکرا ہی رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ جہانگیرترین خان کے حوالے سے پہلے بھی ایسی خودساختہ خبریں چلائی گئیں مگراس وقت بھی جہانگیرخان ترین نے مخالفین کی خواہشات سےیہ کہہ کر جان نکال دی تھی کہ عمران خان میرا قائد ہےآج بھی ہے اور کل بھی وہی رہے گا ، آج کی خام خیالیوں کو بھی انہوں نے یہ کہہ کر تہہ تیغ کردیا کہ خواجہ سعد سے خاندانی تعلقات ہیں ، جو پارٹی وابستگیوں سے ہٹ کر ہے ،