دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ، لوگوں کی بڑی تعداد کینالوں سے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں اور کوئی روکنےوالانہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں مچھلی کا غیرقانونی شکار جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کینالوں سے مچھلیاں پکڑنے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی اور محکمہ وائلڈلائف غائب ہے ، کوئی روکنے والا نہیں۔
جس کے بعد نہروں میں پھنسی ہوئی نایاب نابینا ڈولفن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ 30سے زائد نایاب نابینا ڈولفن نہروں میں موجود ہیں۔
وائلڈلائف کے مطابق ڈولفن دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کرنہروں میں چلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دریائے سندھ کی نابینا ڈولفن دنیا کی نایاب ترین قسم ہے جو صرف دریائے سندھ اور بھارت کے دریائے گنگا میں پائی جاتی ہے۔ یہ ڈولفن قدرتی طور پر اندھی ہوتی ہے اور پانی میں آواز کے سہارے راستہ تلاش کرتی ہے۔