ملتان کی مشہور ومعروف مساجد،عید گاہ اور درباروں میں نماز عیدالضحی کی ادائیگی کے اوقات جاری کردیئے گئے۔شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں نماز عید 8:15 بجے ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمامخدوم جاوید ہاشمی عید نماز شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر ادا کریں گےجبکہ شاہی عید گاہ میں نماز عید کی امامت علامہ سید مظہر سعید کاظمی کریں گے۔مخدوم جاوید ہاشمی بعدازاں نماز شہریوں سے عید ملنے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔قدیمی جامع مسجد ممتاز آباد میں عید نماز 8 بجے ادا کی جائے گی اور یہاں نمازعید کی امامت کے فرائض علامہ محمد فاروق سعیدی اداکریں گے۔دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز عید کی امامت قاری محمد سعید سرمد کریں گے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عید نماز دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر ادا کریں گےاور بعدازاں شہریوں سے عید ملنے کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔جامع مسجد عمر پاک گیٹ میں عید نماز 9 بجے ادا کی جائے گی جبکہ نماز کی امامت ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری کریں گے۔جامع مسجد نوری حضوری شریف پورہ میں عید نماز 7:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ نماز عید کی امامت علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی کریں گے۔جامع مسجد حنیفہ غوثیہ باغ عام خاص میں عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی مولانا جاوید عالم سعیدی امامت فرمائیں گے۔ دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی نماز عید جامع مسجد حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی پر ادا کریں گےجبکہ عید نماز کی امامت حافظ بلال احمد اویسی کریں گے۔شاہ محمود قریشی بھی بعدازاں نماز میڈیا سے گفتگو کریں گے۔دربار حضرت شاہ رکن عالم پر عید نماز 8:15 پر ادا کی جائے گی جبکہ عید نماز کی امامت مولانا غلام درویش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی،یوسف رضاگیلانی اور مخدوم جاوید ہاشمی ملتان میں عید منائیں گے
Shares: