بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبانے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں متعدد تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے 400 کشمیری طلباءنے ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

کشمیری طلباء نے ایک ریلی بھی نکالی جس میں بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طلباءنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ ، لینڈ لائن اور موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

Shares: