لاہور:ندیم افضل چن نے ایک اور”چن چڑھا دیا”کیا کہتے ہیں سُننا نہ بھولیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ندیم افضل چن بھی بول پڑے اور بڑے سکینڈل کی نشاندہی کردی۔
ندیم افضل چن نے سالم سرگودھا رنگ روڈ کو راولپنڈی رنگ روڈ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریٹس اور مخصوص ہاوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے روٹ تبدیل کیا گیا۔
اس حوالے سے ملیحہ ہاشمی نے ندیم افضل چن کی زبان سے نکلے ہوئے کلمات ندیم افضل چن کی ہی زبانی سب کو سُنا دیئے ، ملیحہ کہتی ہیں کہ ندیم افضل چن تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ !
ندیم افضل چن نے پنجاب کی بیوروکریسی پر کچھ سنجیدہ سوالات اٹھا دیے!
عثمان بزدار کو اس نکمے پن کا نوٹس بھی لینا چاہئے اور اس کا جواب بھی دینا چاہئے!
pic.twitter.com/SiP3mQ1nHC— Maleeha Hashmey (@MaleehaHashmey) January 15, 2022
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب انکوائری کروائیں اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا،اب ایک نیا روٹ بنا لیا گیا جس کے لیے ہمیں آن بورڈ بھی نہیں لیا گیا۔
ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ میری گزارش ہے جنہوں نے یہ روٹ تبدیل کیا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئیے۔اس میں بڑے بڑے ٹائیکون،بیوروکریٹس، بیورکریٹس کے رشتے دار ملوث ہیں جنہوں نے نئی سڑک پر زمینیں خرید رکھی ہیں۔