ماسٹرفوم والے توواقعی 2نمبری کے ماسٹرنکلے:عدالت کا سخت نوٹس:ماسٹرفوم کے ہاتھوں پامال
لاہور:ماسٹرفوم والے توواقعی 2نمبری کے ماسٹرنکلے:عدالت کا سخت نوٹس:ماسٹرفوم کے ہاتھوں پامال،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 2 نمبری کے ذریعے کاروبار کرنے والے ماسٹر فوم کی بار بار 2 نمبری پکڑی جانے کے باوجود گندی عادت ختم نہیں ہوئی ،ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے بھی ماسٹر فوم کو دونمبری کرنے سے منع کیا اور آئندہ ایسا کرنے پرسخت سزا کی وارننگ دی مگرماسٹر ہے کہ جسے قانون اورعدالت کی بھی پرواہ نہیں
ویسے تو پچھلے کئی سالون سے ماسٹر کی دونمری میں ماسٹری پکڑی گئی . لیکن تازہ واقعہ نے تو ماسٹر فوم کو دو نمبری کا حقیقی ماسٹر ثابت کردیا ہے ، عدالتی دستاویزات کے مطابق ماسٹر فوم نے "مرینہ ہوم”کا نام استعمال کرکے نقل مال کسی دوسری کمپنی کے اس برانڈ کا نام استعمال کرکے بیچنا شروع کررکھا ہے ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے ماسٹر والوں کو یہ نام استعمال کرنے سے روکا تھا مگرماسٹر فوم والے عدالت کو بھی چکر دے رہے ہیں، جس پرعدالت نے ماسٹر فوم والوں کوچکرباز اور دو نمبری کے ماہر قرار دیتے ہوئے مجرم قرار دیا تھا
اطلاعات ہیں کہ عدالت نے ماسٹر فوم کو MARINA HOME کا نام استعمال کرنے سے روک رکھا تھا ، عدالت نے ماسٹر فوم کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ MARINA کا M اور آخری A استعمال کرنے سے باز رہیں ، صرف ARIN کرنے کی اجازت دی تھی ، عدالت نے HOME کا لفظ استعمال کرنے سے روک رکھا تھا
ادھر اس حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں کہ ماسٹر فوم والے ابھی بھی باز نہیں آرہے اور مختلف شوم رومز سے ملتنے والی اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ ماسٹر فوم والے ابھی بھی اس نام کو استعمال کرکے اپنے دو نمبر کاروبار کو مسلط کررہے ہیں
اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ عدالت کی طرف سے قائم کیے گئے کمیشن نے ماسٹر فوم والوں کو دونمبری کے جرم میں اس مہینے یعنی جنوری کی اٹھائیس تاریخ کو طلب کیا ہے اور اس دونمبری سے باز نہ آنے کا سبب بھی پوچھا ہے ، یہ بھی امکان ہے کہ کمیشن ماسٹر فوم کو دونمبریوں سے باز رکھنے کے لیے سخت فیصلے کے ساتھ جرمانہ کردے