کراچی : پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔
ملتان سلطانز اننگز
125رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا،کراچی کنگز کے عامر یامین نے پہلا اوور کرایا۔
ملتان سلطانز نے 125رنز کا ہدف صرف 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،فاتح ٹیم کے شان مسعود 26 رنز بناکر محمد الیاس کی گیند پر لوئس گریگوری کو کیچ دے بیٹھے، صہیب مقصود 30 اور ریلی روسو 2 سکور بناکر محمد نبی کا شکار بنے، محمد رضوان۔۔۔ اور ٹم ڈیوڈ رنز بناکر ناقابل شکست رہے،شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد الیاس نے 1 اور محمد نبی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے125 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کراچی کنگز اننگز
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی نے پہلا اوور کرایا۔ شرجیل خان 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے،بابر اعظم 23 سکور بناکر خوشدل شاہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد نبی نے 10 سکور بنائے اور عمران طاہر کا شکار بنے جبکہ ٹام لیمنبے صرف 1 رنز بناکر عمران طاہر کو ہی وکٹ دے بیٹھے جوئے کلارک کی اننگز 26 سکور پر ختم ہو گئی۔ شاہنواز دھانی نے کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 124 رنزبنائے۔
پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔
لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔
محمد رضوان :
ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے، ہم سب سے پہلے حالات کا جائزہ لینا چاہیں گے اور دیکھنا چاہیں گے کہ ہمارے لیے چیزیں کیسے نکلتی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا تاہم اس بار بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم:
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کر کے اچھا لگ رہا ہے، اپنی ذمہ داری اچھی طریقے سے نبھاؤں گا، ہر ٹیم پلان کر کے میدان میں اترتی ہے۔
Multan won the toss and chose to bowl first. Here’s the team outlook for both teams: #HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/GiFI3FX2Ly
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز: بابر اعظم(کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لوئس گریگری، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہٰ، عمید آصف، ممد، الیاس
The race for the trophy begins 🏆#Janoobis here is your playing XI vs @KarachiKingsARY#SultanAaGayya #KKvMS #HBLPSL7 pic.twitter.com/gr9y0HaMOA
— Multan Sultans (@MultanSultans) January 27, 2022
محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ








