بیجنگ : چین اس وقت سخت مشکل میں پھنس چکا ہے . ایک طرف ہانگ کانگ میں تشدد پھوٹ پڑا اور حالات قابوسے باہر ہوچکے ہیں تو دوسری طرف چین کے جنوبی صوبے زہجیانگ میں سمندر طوفان ’لیکمیا‘ سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ اور درخت اپنی جگہ اکھڑ گئے۔مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ’متعدد اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں‘۔امدادی عملے نے متعدد شہریوں کی جان بچائی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
Super typhoon brings rainstorms, floods villages in east Chinahttps://t.co/bvsDq5LBL4 pic.twitter.com/aVhICIBjOH
— Yeni Şafak English (@yenisafakEN) August 10, 2019
مقامی میڈیا کے مطابق زہجیانگ میں ہفتے کی صبح 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔بتایا گیا کہ ’ڈیم‘ سے نکلنے والی جھیل نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی۔چین کی نیوز ایجنسی ‘ژن ہوا’ کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور تاحال 1 لاکھ 10 ہزار شہری شیلڑ میں پناہ لے چکے ہیں۔
پیپلز ڈیلی چین کے مطابق چینی حکام نے مجموعی طور پر 3 ہزار 23 پروازوں کی شیڈول منسوخ کردیے جبکہ مشرق چین کے متعدد ایئرپورٹس عارضی طور پر غیر فعل کردیے گئے۔مشرقی چین کا 15 سو پرانا ٹاؤن ’لیننے‘ طوفانی پانی میں ڈوب گیا۔