مزید دیکھیں

مقبول

زیادتی کے ملزم کو بیل گاڑی سے باندھ کر برہنہ گھمایا گیا

اتر پردیش: عصمت دری کے ملزم کو بیل گاڑی...

برطرفی معطل، سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین بحال

سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان سٹیل ملز ...

یونین کونسل کے جوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی

قصور نواحی یونین کونسل کے جوانوں نے دکانداروں کو...

یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر...

سلمان خان کے لیے سعودی عرب کا "پرسنالٹی آف دی ایئر” ایوارڈ

بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو سعودی عرب کے محکمہ ثقافت کے تحت ہونے والے فلمی ایوارڈز میلے میں اعزاز سے نواز دیا گیا۔

باغی ٹی وی : عرب نشریاتی ادارے ’نیشنل نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب کی کلچر اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے ’جوائے ایوارڈز 2022‘ کی تقریب دارالحکومت ریاض میں ہوئی، جس میں بالی وڈ اور ہالی وڈ شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا مذکورہ ایوارڈز تقریب کے دوران زیادہ تر مشرقی وسطی اداکاروں، گلوکاروں، ڈانسرز اور پرفارمنگ آٹسٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا، تاہم بالی وڈ اور ہالی وڈ شخصیات کو بھی خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔

اداکارہ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کا ٹائٹل جیت لیا


ہا لی وڈ کے سینیئر اداکار جان ٹراوولٹا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جنہوں نے اعزاز وصول کیا ایوارڈز تقریب میں بھارت کے واحد اداکار سلمان خان کو ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈز تقریب میں معروف عرب گلوکارہ و ڈانسر نینسی اجرم نے پرفارمنس دی اور انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تقریب میں سعودی عرب، مصر اور مراکش سمیت دیگر عرب ممالک کے فنکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔

’جوائے ایوارڈز‘ تقریب کے دوران سلمان خان کی جانب سے ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جان ٹراوولٹا سے ملنے اور انہیں اپنا تعارف کرانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے کمنٹس کیے کہ وہ خود ایک سپر اسٹار ہیں مگر دوسرے اسٹار سے وہ کس قدر محبت سے ملتے ہوئے انہیں اپنا تعارف کرا رہے ہیں-

روینہ ٹنڈن سابق وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدہ اداکارہ تھیں؟

مذکورہ ایوارڈ سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں سلمان خان نے ریاض میں اپنے پہلے میوزیکل ٹوئر ’دبنگ ٹوئر‘ میں بھی پرفارمنس کی تھی اور ان کے پروگرام میں ریکارڈ لوگوں نے شرکت کی تھی دسمبر 2021 کے وسط میں سلمان خان کی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دنیا بھر میں خوب وائرل ہوئی تھیں، جن میں کورونا کی پابندیوں کے باوجود لوگوں کی بری تعداد کو پرفارمنس کے لیے تقریبات میں دیکھا گیا۔

اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں