لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس کے ساتھ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ کےمطابق کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جب کہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔ ’اے‘ کیٹگری میں ایک کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 8 لاکھ روپے ملا کرتے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا کر 11 لاکھ روپے سے زیادہ کر دی گئی ہے۔ ’بی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو تقریباً 8 لاکھ روپے اور ’سی‘ کیٹگری کے کھلاڑی کو پانچ لاکھ75ہزار روپے سے زیادہ ملیں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سینئر کرکٹرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا، جس سے ان دونوں کے کیرئر پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں.

Shares: