اسلام آباد:نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل، صحافیوں کی ہاتھاپائی، مارکٹائی ،اطلاعات کے مطابق اسلام اباد نیشنل پریس کلب اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صحافیوں نے ایک دوسرے کو مار مار کر لہو لہان کردیا ہے
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی تازہ ترین اطلاعات ہیں جن کے مطابق صحافی ایک دوسرے پر لعن طعن اور گالیوں کے ساتھ ساتھ مکوں اور ٹھڈوں کے ساتھ حملے کررہےہیں ،
یہ بھی بتایا جارہاہے کہ یہ تناو پچھلے کئی دنوں سے تھا تاہم کل سے اس میں شدت آگئی ہے اور آج تو حد ہی ہوگئی ہے
دوسری طرف نیشنل پریس کلب میں ہونے والے اس منفی رویے نے جہاں عام شہریوں کو پریشان کیا ہے وہاں صحافی برادری بھی پریشان ہے ، جرنلسٹ پینل کے رانا عمران لطیف جو کہ چیئرمین نینشل جرنلسٹ پینل بھی ہیں نے کہا ہے کہ باہمی لڑائی سے منفی تاثرگیا ہے ہم سب ایک ہی اور ہمیں ایک ہی بن کر خدمت کرنی چاہیے نہ کہ ہم ہرکسی کے لیے مزاق بن جائیں
اس حوالے سے شہزاد گردازئی کہتے ہیں کہ پریس کلب اسلام آباد جہاں آزاد جرنلسٹ پینل الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج کر رہا ہے۔ ویڈیو میں آزاد جرنلسٹ پینل سے سیکرٹری کی امید وار سعدیہ کمال نعرے لگاتی ہوئی سیدھا جرنلسٹ پینل کے لوگوں میں پہنچی جہاں پلانگ کے تحت انکے ساتھی نے صدر پریس کلب انور رضا کو تھپڑ مارا۔
پریس کلب اسلام آباد جہاں آزاد جرنلسٹ پینل الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج کر رہا ہے۔ ویڈیو میں آزاد جرنلسٹ پینل سے سیکرٹری کی امید وار سعدیہ کمال نعرے لگاتی ہوئی سیدھا جرنلسٹ پینل کے لوگوں میں پہنچی جہاں پلانگ کے تحت انکے ساتھی نے صدر پریس کلب انور رضا کو تھپڑ مارا۔ https://t.co/zStqFMrm3r pic.twitter.com/QVGBrzjEUR
— Sheraz Gardazi (@SheerazShah3) February 3, 2022
شکیل قرار کہتے ہیں کہ :نیشنل پریس کلب میں آزاد جرنلسٹ پینل کے پرامن احتجاج پر مخالفین نے گندی گالیاں نکالتے ہوئے حملہ کردیا
https://twitter.com/ImHaiderSherazi/status/1489200205367025665
حیدر شیرازی کہتے ہیں کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافی ایک دوسرے کو گالیاں دینے کے ساتھ آزادانہ طور پر مکے اور لاتیں استعمال کر رہے ہیں
اسلام آباد پریس کلب پر قابض گُروپ اور جعلی صحافی آپس میں حصے/ بندربانٹ پر اختلاف ہونے کے بعد لڑ پڑے۔
— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) February 3, 2022
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران متعدد صحافیوں کی سر پھٹول ہوئی ہے- چونکہ یہ گھر کا جھگڑا ہے لہذا اس کو صحافتی آزادی سے کوئی تعلق نہیں- آزادی صحافت صرف دوسروں کی لتر پریڈ سے متاثر ہوتی ہے pic.twitter.com/pjXEtg2Jua
— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) February 3, 2022
جلال الدین مغل کہتے ہیں کہ میرے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران متعدد صحافیوں کی سر پھٹول ہوئی ہے- چونکہ یہ گھر کا جھگڑا ہے لہذا اس کو صحافتی آزادی سے کوئی تعلق نہیں- آزادی صحافت صرف دوسروں کی لتر پریڈ سے متاثر ہوتی ہے
ووٹ چور کے نعرے ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد pic.twitter.com/pGcW78a5vL
— Dr Sadia Kamal (@DrSadiaKamal1) February 1, 2022
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج دو صحافی گروہ آپس میں لڑ پڑے ۔۔۔ pic.twitter.com/qia56dLqKE
— Saad Maqsood سعـــــد مقصـــــــــود (@SaadMaqsud) February 3, 2022
صحافیوں کے نام پر جو لوٹ مار:
صرف اسلام آباد پریس کلب میں نصب غیرقانونی بل بورڈز سے ایک کروڑ 70 لاکھ سالانہ کھائے جاتے ہیں۔
چند برس قبل ایک کلومیٹر آزادی صحافت ریلی (پریس کلب تا ڈی چوک) نکالنے کے لیے ایک این جی او سے ”قائد صحافت“ نے ۱۲ لاکھ وصولے۔
ان کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) January 29, 2022
نیشل پریس کلب اسلام آباد میں الیکشن کے بعد دو گروپس میں تناؤ کی کیفیت ہے۔ ایک گروپ نے کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے۔ صحافیوں کو آپس میں تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ الارمنگ ہے! pic.twitter.com/1HqDMKcpZ1
— Farhan Ahmad Khan (@TheFarhanAKhan) February 3, 2022
اعبدالوحید مراد کہتے ہیں کہ صحافیوں کے نام پر جو لوٹ مار: صرف اسلام آباد پریس کلب میں نصب غیرقانونی بل بورڈز سے ایک کروڑ 70 لاکھ سالانہ کھائے جاتے ہیں۔ چند برس قبل ایک کلومیٹر آزادی صحافت ریلی (پریس کلب تا ڈی چوک) نکالنے کے لیے ایک این جی او سے ”قائد صحافت“ نے ۱۲ لاکھ وصولے۔ ان کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔
https://twitter.com/AsadChSpeak/status/1489201288613175304