پاکستان کو1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

0
38

اسلام آباد:پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کے بعد آخر کار پاکستان کو 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چھٹی قسط موصول ہوگئی، چھٹی قسط کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان نے نہ صرف منی بجٹ پیش کیا ساتھ ہی مرکزی بینک کے خودمختاری کا بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا۔

1 ارب ڈالر ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

اسی حوالے سے کل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی تھی ۔

آئی ایم ایف کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے لکھا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی کہا تھا کہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔

Leave a reply